20✉️
کسٹمرز کو بلک SMS
نیا ماڈل آیا، عید کی آفر، دکان بند رہے گی — ایک بار لکھ کر سارے کسٹمرز کو بھیجیں۔ بائیں طرف کے فلٹر سے طے کریں کسے ملے گا، دائیں طرف لکھیں کیا جائے گا۔
میسج میں {name} لکھیں تو ہر ایک کے پاس اس کا اپنا نام آ جاتا ہے۔
📍 کہاں ملے گا: بائیں مینو: سیٹ اپ → SMS → بلک SMS۔
📷 اسکرین شاٹس میں پینل بنگلہ میں ہے — پینل کی زبان اردو کریں تو یہی بٹن اردو میں نظر آئیں گے۔
1234567🔍 تصویر پر ٹیپ کریں، بڑی ہو جائے گی
- 1کسٹمر / اسٹاف۔ کسٹمرز کو بھیجنا ہے، یا اپنے اسٹاف کو۔
- 2کسے ملے گا۔ نام یا نمبر سے تلاش کریں؛ کسٹمر کی حالت اور قسط کی حالت سے منتخب کریں۔
- 3فروخت کی رقم باقی ہے۔ صرف ان کو بھیجنا ہو جن پر بقایا ہے تو ٹک لگائیں۔ کب خریدا یا کب سے کسٹمر ہیں — تاریخ سے بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔
- 4ملتے ہیں۔ فلٹر میں کون کون آیا، نام کے ساتھ دکھاتا ہے۔
- 5ٹیمپلیٹس۔ عید آفر، نیا اسٹاک، بقایا کی یاد دہانی — دباتے ہی عبارت آ جاتی ہے، ضرورت کے مطابق بدل لیں۔
- 6وصول کنندہ اور کریڈٹ۔ کتنے لوگوں کو ملے گا، کتنے SMS لگیں گے اور آپ کے پاس کتنا کریڈٹ ہے۔
- 7بھیجیں۔ تصدیق کرتے ہی بھیجنا شروع ہو جاتا ہے؛ نیچے کیمپین کی فہرست میں دیکھ سکتے ہیں کتنے گئے۔
💡 یاد رکھیں
- SMS کریڈٹ ختم ہو جائے تو SMS → خریداری سے خریدیں۔