22🗓️
روزانہ کے کام — دکان کھلنے سے بند ہونے تک
یہ چند عادتیں رکھیں تو مہینے کے آخر میں حساب کے بارے میں سر نہیں کھپانا پڑے گا۔
قدم بہ قدم
- صبح — ڈیش بورڈ۔ کل کی فروخت، آج کس سے بقایا ملنا ہے، کون سی پروڈکٹ کم ہے، دیکھیں۔
- مال آئے تو — نئی خریداری۔ IMEI اسکین کر کے اسٹاک میں ڈالیں، ضرورت ہو تو بارکوڈ لیبل پرنٹ کریں۔
- ہر فروخت — نئی فروخت۔ زبانی یاد رکھنے کے بجائے فوراً میمو بنائیں۔
- پیسے ملیں تو — قابل وصول رقم → وصول کریں۔
- خرچ ہوتے ہی — فوری خرچ۔ ناشتے سے کرائے تک، سب۔
- دکان بند کرنے سے پہلے — کیش کلوز۔ دراز کے پیسے گن کر ملا لیں۔
💡 یاد رکھیں
- ہفتے میں ایک بار رپورٹس → Profit & Margin دیکھیں — جس پروڈکٹ پر منافع زیادہ ہے، وہ زیادہ منگوائیں۔